کیچ کے علاقہ تمپ گومازی میں فورسز نے گھر پر چھاپہ مار کر راشد ولد جلیل نامی ایک مزدور پیشہ نوجوان کو حراست میں لیکر جبری لاپتہ کردیا جس کے بعد وہ لاپتہ ہیں ۔
ادھر ضلع ڈیرہ بگٹی کی تحصیل سوئی اس وقت مکمل طور پر فوجی محاصرے میں ہے۔
ذرائع کے مطابق بگٹی کالونی کے اطراف تمام گھروں پر چھاپے مارے جارہے ہیں اور سوئی شہر کے نواحی علاقوں پر مسلسل وقفے وقفے سے گولہ باری کی جارہی ہے۔
دوسری جانب رئیس توک علاقے کے تمام کسانوں کو فوج کی جانب سے علاقہ چھوڑنے کا حکم دیا گیا ہے۔