ڈیرہ بگٹی سوئی میں فورسز کی آپریشن جاری تازہ اطلاع ہے کہ
ابھی کچھ دیر پہلے ایف سی اور آئی ایس آئی والوں نے سوئی ائیرپورٹ کے نزدیک واقع وڈیرہ روشن ہوتکانی کے گھر پرچھاپہ مار کر وڈیرہ روشن اور ان کے بیٹے منشی کو اغو کر لیا ہے۔
آپ کو علم ہے کہ وڈیرہ روشن کو تین دن قبل بھی ایک اور بیٹے احمد علی کے ساتھ اغوا کر کے ایجنسی والے لے گئے تاہم بزرگ روشن بگٹی کو تشدد کا نشانہ بنا کر چھوڑ دیا جبکہ احمد علی تاحال ان کی غیر قانونی تحویل میں ہے۔ لیکن آج پھر ان کے گھر پر چھاپہ مارا گیا اور پھر بزرگ روشن بگٹی اور انکے بیٹے منشی بگٹی کو اغوا کر کے لے گئے۔
اس چھاپے کے دوران گھر میں موجود خواتین کو ایف سی اہلکاروں نے تشدد کا نشانہ بنایا اور گھر میں موجود تمام اشیا لوٹ کر لے گئے یہاں تک کہ گھر کے صندوقوں میں موجود بلوچی روایتی ٹوپیاں بھی فورسز اہلکار چوری کر کے لے گئے ہیں ۔
علاقائی ذرائع کے مطابق ضلع ڈیرہ بگٹی کی تحصیل سوئی اس وقت مکمل طور پر فوجی محاصرے میں ہے۔