سوئی پاکستانی فورسز کی درندگی جاری دو اور افراد کی جبری گمشدگی کی اطلاع



ڈیرہ بگٹی سوئی میں فورسز کی درندگی بدستور جاری ہے ۔ قبائلی رہنما ء روشن ہوتکانی اور اس کے دوسرے بیٹے کو لاپتہ کرنے کے علاوہ دیگر دو اور  افراد سواگل ولد پنھل بگٹی حسین ولد بختیار بگٹی کو  بھی حراست میں لیکر جبری لاپتہ کردیا گیا ہے ۔ بتایا جارہاہے کہ انھیں گذشتہ روز رئیس توک کے علاقہ سے حراست میں لے کیا گیا تھا ۔


ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ فورسز نے گھروں میں تلاشی لینے دوران لوٹ مار کرنے علاوہ خواتین بچوں کو بھی تشدد کا نشانہ بنایا ہے ۔اور اب بھی کسانوں کے کھیتوں میں وقفے وقفے سے مارٹر کے گولے داغ کر  مزید خوف ہراس  پیدا کرکے انھیں ہراساں کر رہے ہیں ۔

Post a Comment

Previous Post Next Post