کیچ کے علاقہ زامران اور آس پاس کے پہاڑوں ،ندی نالوں اور جنگلوں میں آج الصبح سے پاکستانی قابض فورسز کی زمینی اور فضائی بریت جاری ہے ۔
باخبر ذرائع کے مطابق جنگی ہیلی کاپٹر مزکورہ علاقوں پر مسلسل نیچی پرواز کر تے ہوئے شیلنگ کر رہے ہیں ۔
علاقائی ذرائع کا کہنا ہے کہ پہاڑوں میں وقفے وقفے سے گولیوں اور دھماکوں کی آوازیں بھی آرہی ہیں ۔
آخری اطلاع تک فوجی بربریت دوران نقصانات بارے اب تک کوئی تفصیل سامنے نہیں آسکا ہے کیوں کہ علاقہ کے لوگ اپنے اپنے گھروں محلوں میں محصور ہیں ۔دوسری جانب نیٹ ورک بھی جام کیا گیاہے ۔
#BalochistanCrisis