گوادر : جیونی کے سرحدی علاقہ گولڈسمتھ باڈر( دوسو پچاس) پر ایک دکان میں کام کرنے والے نوجوان گلاب ولد جمال سکنہ سورک بل نگور کو پاکستانی فورسز اور خفیہ اداروں نے رواں مہینے چار جولائی کو جبری لاپتہ کردیا جس کے بعد وہ لاپتہ ہیں ۔
آواران میں موبائل ٹاور کو نذر آتش کردیا گیا
دریں اثناء ضلع آواران کے تحصیل جھاو نودڑہ کولینج میں آج الصبح نامعلوم مسلح افراد نے موبائل ٹاور کو ناکارہ کرکے اسکے مشینری کو آگ لگادی اور چلے گئے ۔
آخری اطلاع تک موبائل ٹاور کو تباہ کرنے کی ذمہداری کسی مسلح آزادی پسند تنظیم نے قبول نہیں کی ہے ۔