حب کے علاقے لیبر کالونی 600 کوارٹرز کے رہائشی دو روز سے کے الیکٹرک کی جانب سے فراہم کی جانے والی بجلی کی بندش کے باعث سراپا احتجاج بن گئے۔ مظاہرین نے سوک سینٹر میں واقعہ کے الیکٹرک کے دفتر کے سامنے پرامن احتجاج کرتے ہوئے کے الیکٹرک انتظامیہ کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔
مقررین نے مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دو روز سے بلاجواز کے الیکٹرک کی جانب سے بجلی کی فراہمی لیبر کالونی کے 600 کوارٹرز میں منقطع ہونے کی وجہ سے رہائشیوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے ۔