کیچ: پاکستانی فوج پر حملے میں میجر سمیت چھ اہلکار ہلاک کردیئے ہیں۔ بی ایل ایف


بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے جاری بیان میں کہاہے کہ  سرمچاروں نے ضلع کیچ میں پاکستانی فوج کے موٹر سائیکلوں کے قافلے پر کولواہ کے علاقوں بلور اور سگک کے درمیان واقع تھِنگ میں  حملہ کیا۔ 


انھوں نے کہاہے کہ قافلے میں شامل اگلی دو موٹر سائیکلیں شدید حملہ کی زد میں آئیں، جبکہ پچھلی موٹرسائیکلیں کو بھی نشانہ بنایا گیا، جہاں  ان پر سوار چھ اہلکار موقع پر ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے ۔  ہلاک ہونے والوں میں ثاقب نامی ایک میجر بھی شامل ہے۔ حملے کی ویڈیو جلد شائع کی جائے گی۔ 


انھوں نے کہاہے کہ مزکورہ علاقہ سی پیک منصوبے کے روٹ سیکشن M8 پر واقع ہونے کی وجہ سے شدید فوجی جارحیت کی زد میں ہے۔


 سیکورٹی کے نام پر روزانہ کی بنیاد پر فوجی آپریشنوں کے نام لوگوں کو تنگ کیا جا رہا ہے، جس سے مقامی لوگ نقل مکانی پر مجبور ہوگئے ہیں۔

 پاکستانی فوج کا مقصد بھی یہی ہے کہ بلوچستان سے مقامی آبادی کا خاتمہ کرکے بلوچ وسائل کو آسانی سے لوٹ سکیں۔ 


ترجمان نے کہاہے کہ ہم چین کو وارننگ دیتے ہیں کہ اس کا سی پیک اور بلوچستان میں دوسرے منصوبوں میں سرمایہ کاری نقصان کا سودا ہے۔ وہ بلوچ نسل کشی میں پاکستان کا ساتھ دینے سے باز آئے۔ بلوچستان میں کوئی بھی منصوبہ بلوچ قوم کی مرضی و منشا کے بغیر پایہ تکمیل تک نہیں پہنچ سکتا۔

Post a Comment

Previous Post Next Post