واشک میں نوجوان قتل سوراب میں زہریلی دوائی پینے سے دو بچے ھلاک ایک بیہوش


واشک بسیمہ ایک نوجوان قتل، سوراب میں زہریلی ادویات پینے سے دو کمسن بھائی ھلاک بہن کی حالت نازک ۔تفصیلات کے مطابق بسیمہ کے علاقے ساجد میں مسلح افراد نے فائرنگ کرکے   عادل ولد عبد السّتار قبیلہ سمالانی نامی نوجوان  کو قتل کردیا اور فرار ہوگئے ۔ تاہم یہ معلوم نہیں ہوسکاہے کہ نوجوان کو کس نے اور کیوں قتل کردیا ہے ۔ 


علاوہ ازیں سوراب میں  زہریلی  دوائی پینے سے دو کمسن بھائی ھلاک جبکہ   ان کی بہن  بیہوش ہوگئی جس  کی حالت نازک بتائی جارہی ہے۔

Post a Comment

Previous Post Next Post