کوئٹہ ڈاکوؤں کی فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ،اوستہ محمد میں نوجوان قتل

 


کوئٹہ ڈاکوؤں کی فائرنگ سے ایک شخص ہلاک

کوئٹہ ہزارگنجی کے علاقے میں موٹر سائیکل چھیننے کی کوشش ، مزاحمت پر ڈاکوؤں کی فائرنگ سے غلام فاروق نامی شخص ہلاک ہوگیا، جبکہ لواحقین نے ہزارگنجی روڈ پر لاش رکھ کر دھرنا دےدیا، ہزار گنجئ شاہراہ بلاک ہونے کے سبب 

چھوٹی بڑی گاڑیوں کی قطاریں لگ گئیں۔ 

اوستہ محمد گوٹھ غلام جان بخشلانی جمالی میں بندہ علی جمالی کے گھر پر فائرنگ۔18سالہ نوجوان قتل تفصیلات کے مطابق گزشتہ شب سٹی تھانہ کے حدود گوٹھ غلام جان بخشلانی میں صبح چار بجے بندہ علی جمالی کے گھر میں فائرنگ کرکے بندہ علی کا نوجوان بیٹا 18سالہ محمد نوجوان محمد یونس جو کہ سویا ہوا تھا اسے قتل کر دیاگیا  اطلاع ملتے ہیں پولیس موقع پر پہنچ گیا نعش قبضہ میں لیکر پوسٹ مارٹم کے بعد ورثہ کے حوالے کر دیا۔ملزمان کی تلاش شروع کر دی بتایا جاتا ہے کہ حملہ آور چانڈیو قبیلہ سے تعلق رکھتے ہیں  ۔ 

۔



Post a Comment

Previous Post Next Post