آواران ،تجابان فورسز اور ڈیتھ اسکوائڈ کے کارندوں ہاتھوں لیویز سپاہی ھلاک ،آٹھ سالہ بچہ پاگل اور ایک خاتون شدید زخمی ہوگئی


آواران کے تحصیل جاؤ سیڑ میں پاکستانی فوج نے فائرنگ کرکے سمیر سکنہ کورک جھاو  نامی لیویز نوجوان سپاہی کو  ھلاک کردیا ۔ 


بتایا جارہاہے کہ انھیں اس وقت نشانہ بنایا جب وہ اپنے موٹرسائیکل پر آواران جارہاتھا ۔ 


 اس کے علاوہ آواران کے تحصیل مشکے سے اطلاع ہے کہ پاکستانی فورسز ہاتھوں جبری لاپتہ آٹھ سالہ  منصور ولد پسند خان نامی بچہ بازیاب ہونے کے بعد ذہنی توازن کھو بیٹھے ہیں ۔ 


ادھر کیچ تجابان میں سرکاری ڈیتھ اسکوائڈ کے کارندہ  واحد کمالان ،دولت اور بدل نامی کارندوں نے  یار محمد نامی شخص کے گھر پر دوسری بار حملہ کرکے خواتین کو تشدد بناکر فرار ہوگئے ۔


بتایا جارہاہے کہ رواں سال 7 اپریل کو بھی مزکورہ کارندوں نے حملہ کرکے یار محمد ہی کے گھر پر فائرنگ کرکے انھیں دھمکی دی تھی کہ وہ یہاں سے نکل مقانی کرکے چلے جائیں ۔

Post a Comment

Previous Post Next Post