تربت میں فوجی چیک پوسٹ پر دستی بم سے حملہ کردیا ، بی ایل ایف



بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے جاری بیان میں کہاہے کہ  سرمچاروں نے کیچ کے مرکزی شہر تربت میں پاکستانی فوج کی ایک چیک پوسٹ پر دستی بم سے حملہ کیا ہے۔


انھوں نے کہاہے کہ گزشتہ روز دو جون کو شام ساڑھے نو بجے سرمچاروں نے تربت میں غلام نبی چوک پر قائم پاکستان فوج کی چیک پوسٹ پر دستی بم پھینکا جو چیک پوسٹ پر جا گرا، جس سے ایک اہلکار زخمی ہوا ہے۔ حملے کے بعد حواس باختہ قابض فوج نے مختلف اطراف میں فائرنگ کی۔


بی ایل ایف اس حملے کی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔ یہ حملے بلوچستان کی آزادی تک جاری رہیں گے۔

Post a Comment

Previous Post Next Post