دو حملوں میں پاکستانی فوج کے دس اہلکار ہلاک کردیئے ہیں، بی ایل ایف



بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے جاری بیان میں کہا ہے کہ سرمچاروں نے مشکے اور مند میں پاکستانی فوج پر حملہ کرکے دس اہلکاروں کو ہلاک کیا ہے۔


انھوں نے کہاہے کہ سرمچاروں نے دو جون کو رات نو بجے حملہ میں فرنٹئیر کور (ایف سی) کی ہیڈ کوارٹر اور مین کیمپ پر راکٹوں اور خودکار بھاری ہتھیاروں سے حملہ کیا۔ مشکے نلی میں واقع کیمپ پر سرمچاروں نے دو اطراف سے حملہ کرنے کے بعد مین گیٹ میں گھس کر راکٹ کے کئی گولے فائر کئے۔ گیٹ کے سامنے کھڑے پانچ اہلکار راکٹ حملے میں پہلے ہی ہلاک ہو چکے تھے۔ شدید حملے میں نو اہلکار ہلاک، متعدد زخمی اور دو گاڑیاں تباہ ہوئی ہیں۔ ہلاک اہلکاروں میں وزیر نامی ایک مقامی ایجنٹ بھی شامل ہے جو ریاستی ڈیتھ اسکواڈ سرغنہ سرور کا بھتیجا ہے۔


دو جون ہی کو کیچ کے علاقے مند میں چکاپ کے مقام پر قائم فوجی چوکی پر سرمچاروں نے اسنائپر سے حملہ کیا، جس سے ایک اہلکار ہلاک ہوا ہے۔


بی ایل ایف ان حملوں کی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔ یہ حملے بلوچستان کی آزادی تک جاری رہیں گے۔

Post a Comment

Previous Post Next Post