خاران و پنجگور میں پاکستانی فورسز پر حملوں کی ذمہ داری بی ایل اے نے قبول کرلی



بلوچ لبریشن آرمی بی ایل اے کے ترجمان جیئند بلوچ نے جاری بیان میں کہاہے کہ  سرمچاروں نے خاران اور پنجگور میں دو مختلف حملوں میں قابض پاکستانی فوج اور اس کے ذیلی فورسز کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں تین دشمن اہلکار زخمی ہوگئے ہیں ۔ 


انھوں نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہاہے کہ بی ایل اے کے سرمچاروں نے گذشتہ شب خاران شہر میں پولیس تھانے کے مرکزی گیٹ پر اس وقت دستی بم سے حملہ کیا جب فورسز کی ایک گاڑی تھانے سے باہر نکل رہی تھی، دھماکے کے نتیجے میں ایک اہلکار زخمی ہوگیا۔


ترجمان کے مطابق  سرمچاروں نے دوسرا حملہ پنجگور میں قابض پاکستانی فوج کے مرکزی کیمپ پر آج صبح کیا، سرمچاروں نے کیمپ کے حفاظتی چوکی پر گرنیڈ لانچر سے متعدد گولے داغے جس کے نتیجے میں کم از کم دو اہلکار زخمی ہوگئے، جبکہ کیمپ کے اندر گولے لگنے سے دشمن کو مزید جانی و مالی نقصانات کا سامنا کرنا پڑا۔


ترجمان نے کہاہے کہ  ان دونوں حملوں کی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔ مقصد کے حصول تک ایسی  کارروائیاں جاری رہیں گی۔

Post a Comment

Previous Post Next Post