کیچ تربت ملک آباد کے علاقہ مکینوں نے بجلی کی عدم فراہمی کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے سڑک پر دھرنا دیکر بلاک کردیا ہے ۔
احتجاج میں خواتین بچوں نے بھی شرکت کی اور واپڈا انتظامیہ کے خلاف نعرہ بازی کی ۔
علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ اس شدید گرمی میں جہاں گرمی کی شدت 45 سینٹی گریڈ ہے گزشتہ چار روز سے ملک آباد بجلی سے محروم ہے ۔
انھوں نے کہاہے کہ اس علاقہ کے اکثر مکین غریب ہیں جس کی وجہ ان کی بات کوئی نہیں سنتا ، اس لئے لاوارث ہیں انھیں کوئی نہیں پوچھتا اس لئے مجبور ہوکر احتجاج کا راستہ اپنا یا ہے ۔