بلوچستان فائرنگ اور دیگر حادثات میں 3 افراد ھلاک ایک زخمی ،سندھ میں ایک شخص اغوا دو قتل



اوستہ محمد  گزشتہ شب سٹی تھانہ کے حدود گوٹھ غلام جان بخشلانی میں صبح چار بجے مسلح افراد  بند  علی جمالی نامی شخص کے گھر میں گھس کر فائرنگ کی جس میں  انکے   نوجوان بیٹا 18سالہ  محمد یونس جو کہ سویا ہوا تھا ھلاک ہوگیا، اور موقع سے فرار ہوگئے ۔


 اطلاع ملتے ہیں پولیس موقع پر پہنچ گیا نعش قبضہ میں لیکر پوسٹ مارٹم کے بعد ورثا کے حوالے کر دیااور ملزمان کی تلاش شروع کر دی ۔


بتایا جاتا ہے کہ حملہ آوروں کا تعلق چانڈیو قبیلہ سے ہے ۔  


 پشین کی تحصیل حرمزئی کے علا قے کلی ادوشت دامن میں واقعہ گنگالزئی ڈیم میں ڈوب کر رفیع اللہ نامی شخص جاں بحق ہو گیا۔


  ریسکیو حکام نے نعش  تحویل میں لیکر ہسپتال منتقل کر دیا۔  جہاں ضرورئی کاروائی کے بعد لاش ورثاءکے حوالے کر دی ۔ 


سوراب، خالق آباد کے علاقے آر سی ڈی شاہراہ پر خضدار سے شال جانے والی  ویگن نمبر R.0121 اور سوراب سے زہری جانے والے  موٹر سائیکل سوار جاوید احمد اور نادر علی پسراں خدا بخش اقوام سناڑی ساکنان بپو زہری  ٹکرا گئے ۔ جس کی وجہ سے جاوید احمد  موقع پر ھلاک  جبکہ نادر علی شدید زخمی ہوا ۔ جہنیں ڈی ایچ کیو ہسپتال سوراب پہنچایا  گیا۔ 


ویگن کو پولیس نے تحویل میں لے لیا جبکہ ڈرائیور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔


علاوہ ازیں سندھ  سکھر ملتان موٹر وے پر گھوٹکی انٹرچینج کے قریب ڈاکوؤں نے فائرنگ کر کے 2 کار سوارمہران مہر اور سعید لغاری ھلاک جبکہ  جلال الدین مہر نامی شخص کو اغوا کر کے لے گئے ۔ 


 پولیس کے مطابق ڈاکوؤں نے کار کو لوٹنے کی غرض سے روکنے کی کوشش کی اور نہ رکنے پر اس پر فائرنگ کر دی ہے ۔ 


 پولیس نے ڈاکوؤں کے جاگیرانی گینگ کے اس واردات میں ملوث ہونے کا شبہ ظاہر کیا ہے۔


 پولیس کا کہنا ہے کہ ڈاکوؤں کا تعاقب جاری ہے، انہیں جلد گرفتار کر کے مغوی کو بازیاب کر لیا جائے گا.

Post a Comment

Previous Post Next Post