پسنی: پاکستانی فوج کی کیمپ پر راکٹوں سے حملہ کیا۔ بی ایل ایف



بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے جاری بیان میں کہاہے کہ  سرمچاروں نے گزشتہ شب دوبجے ضلع گوادر میں پسنی کے علاقے شادی کور کراس میں کوسٹل ہائی وے پر کبڑی کے مقام پر قائم پاکستانی فوج کی کیمپ کو نشانہ بنایا۔


 انھوں نے کہاہے کہ سرمچاروں کی جانب سے راکٹ، اے ون گولے اور خودکار بھاری ہتھیاروں کا استعمال کیا گیا۔

حملے کے نتیجے میں دشمن فورسز کو بھاری جانی و مالی نقصان پہنچا ہوگا۔


بلوچستان لبریشن فرنٹ اس حملے کی ذمہ داری قبول کرتی ہے اور بلوچستان کی آزادی تک اس طرح کے حملے جاری رہیں گے۔

Post a Comment

Previous Post Next Post