خضدار ، مرکزی شاہراہ پر واقعہ ٹراما سینٹر غیر فعال، عمارت ویران

 


خضدار شاہراہ کوئٹہ ٹو کراچی سڑک پر واقعہ ٹراما سینٹر غیر فعال عمارت ویران  بنگلے کا منظر پیش کر رہی ہے کئی عرصے سے ٹراما سینٹر کا بلڈنگ تیار اور مکمل ہے ابھی تک فنکشنل نہیں کیا جارہا ہے آئے روز سنگل روڈ پر حادثات رونما ہورہی ہیں، بروقت زخمیوں کی علاج و معالجہ نہ ہونے کی وجہ سے قمیتی جانیں ضائع ہورہے ہیں ایک طرف محکمہ صحت ٹراما سینٹر کے درجنوں پوسٹوں پر امیدواروں سے انٹرویو لے چکا  ہے ، بھرتی کے سارے پراسس مکمل ہونے کے باوجود آرڈرز شش پنچ میں ہیں دوسری طرف کروڑوں روپے کے ٹراما سینٹر ویران پڑا ہے ۔

علاقائی لوگوں کا کہنا ہے کہ خضدار تو ویسے بھی لاوارث شہر بن چکا ہے درجنوں لوگ  لیڈ بنے پھرتے ہیں مگر  انسانیت سے اور ان کے حالات پر کسی کو کوئی سروکار نہیں ہے ۔

خضدار بلوچستان کا دوسرا بڑا ڈسٹرکٹ مسائلستان کا گڑھ بن چکا ہے  شہر میں صحت کی سہولتیں نہ ہونے کے برابر ہیں ۔  شاہراہ پر قائم ٹراما سینٹر کو کم ازکم تین سے چار سال کا عرصہ ہو رہا ہے بلڈنگ تیار ہے مگر ابھی تک غیر فعال کھنڈر میں تبدیل ہوچکا  ہے ۔ 

Post a Comment

Previous Post Next Post