یوگنڈا میں عسکریت پسندوں نے سکول پر حملہ کردیا ، یوگنڈا کی پولیس نے بتایا کہ د اعش سے منسلک اے ایف ڈی کے عسکریت پسندوں نے مغربی یوگنڈا میں کانگو کی سرحد کے قریب ایک سکول پر حملے میں 25 افراد ہلاک اور 18 کو زخمی کر کے ایک ہاسٹلر کو نذر آتش کردیا اور کھانا لوٹ لیاہے ۔
پولیس کے مطابق اب تک سکول سے 25 نعشیں برآمد کی گئی ہیں، اور انہیں بویرا ہسپتال منتقل کیا گیاہے ۔ اس کے علاوہ حملے میں زخمی 8 افراد ہسپتا ل میں زیرعلاج ہیں جن کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے ۔ تاہم پولیس نے یہ نہیں بتایا کہ مرنے والوں میں کتنے سکول کے بچے تھے۔
حکام کا کہنا ہے کہ سکیورٹی فورسز حملہ آوروں کا تعاقب کر رہے تھے جو ڈیموکریٹک ریپبلک آف کانگو میں ویرونگا نیشنل پارک کی طرف بھاگے تھے۔ یاد رہے کہ اپریل میں بھی اے ایف ڈی نے کانگو کے ایک گاں پر حملے میں کم از کم 20 افراد کو ہلاک کردیا تھا۔