پاکستان پنجاب اوکاڑہ کے نواحی گاؤں سکھ پور کے قریب دیپالپور روڈ پر خطرناک حادثہ پیش آیا ، جہاں ٹریکٹر ٹرالی نے وین کو ٹکر ماردی۔ جس کے نتیجے میں ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ جیل عاصم حنیف موقع پر جاں بحق ہوگئے جبکہ ڈرائیور زخمی ہوا ۔
ریسکیو ذرائع نے مزید بتایا کہ حادثے میں جاں بحق ہونے والے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ جیل پروموشن کورس مکمل کر کے لاہور سے واپس پاکپتن آ رہے تھے کہ راستے میں حادثے کا شکار ہوگئے۔
علاوہ ازیں ملتان ، محکمہ انسداد دہشتگردی (سی ٹی ڈی) نے کا دعوی ہے کہ ملتان ، گوجرانوالہ اور ڈیرہ غازی خان میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران7 مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیا گیا ہے ۔
تاہم سی ٹی ڈی نے زیر حراست افراد کی مکمل رپورٹ جاری نہیں کی ہے ۔
آپ جانتے ہیں مزکورہ فوجی ادارہ ہمیشہ جھوٹے چھاپوں میں پہلے سے فوج اور خفیہ اداروں کے ہاتھوں جبری لاپتہ افراد کو جعلی مقابلوں میں مارنے اور گرفتار کرلینے اور اسلح برآمدگی کا جھوٹا دعوی کرتے رہتے ہیں ۔
یہاں بھی ترجمان سی ٹی ڈی نے دعوی کیاہے کہ گرفتار افراد کاتعلق مختلف کالعدم تنظیموں سے ہے،گرفتار مشتبہ افراد میں چار ملتان ،دو گوجرانوالہ اور ایک ڈی جی خان سے گرفتار کرلیا گیا ہے۔
حسب روایت ترجمان نے کہاہے کہ مشتبہ افراد سے بارودی مواد، ہینڈگرنیڈ، لیپ ٹاپ اور نقدی برآمد کرلیاگیا ہے اور مبینہ افراد کیخلاف6 مقدمات درج کرکے تفتیش کا آغاز کردیا ہے ۔