ٹیوٹر پر اب دو گھنٹے کی طویل ویڈیو یا فلم اپلوڈ کرنا ہوا ممکن



کیلیفورنیا مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر کے سربراہ ایلون مسک نے اعلان کیا ہے کہ ٹوئٹر کے بلو ٹک کے تصدیق شدہ اور فیس ادا کرنے والے صارفین سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر دو گھنٹے طویل، آٹھ جی بی پر مشتمل ویڈیوز اپ لوڈ کر سکتے ہیں۔


آپ کو علم ہے  اس سے قبل ٹوئٹر صارفین صرف 150 الفاظ پر مشتمل ٹوئٹ اور صرف 10 منٹ کی ویڈیو شیئر کرسکتے تھے۔


خیال رہے کہ ٹوئٹر کے سربراہ ایلون مسک کی جانب سے یہ اقدام ٹوئٹر کو ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم یوٹیوب کے مد مقابل لانے کے لئے کیا ہے۔


اس پر ان کی ٹیم گزشتہ دسمبر سے کام کر رہا تھا، ابتداً انہوں نے طویل دورانئے کی ویڈیوز اپ لوڈ کرنے کے ساتھ ساتھ یوٹیوب کی طرح ویڈیوز کی پلے بیگ اسپیڈ کنٹرول کرنے کا فیچر متعارف کروایا تھا۔


اس کے علاوہ پیڈ صارفین کے لئے ٹوئٹ کی حد کو بھی 10 ہزار تک بڑھایا جارہا ہے۔

Post a Comment

Previous Post Next Post