پنجگور فورسز چوکی پر بم حملہ ، کولواہ راکٹ کے ٹکڑے لگنے سے چرواہا زخمی



بلوچستان کے ضلع پنجگور میں واقع قلم چوک پر ایف سی کے کیمپ پر دستی  بم سے حملہ کیا گیا جو زوردار دھماکہ سے پھٹا۔ 

تاہم کسی قسم کے نقصانات کی اطلاع موصول  نہیں ہوئی ہے ۔


 کولواہ کے علاقہ ڈنڈار میں جمعہ کی شام نامعلوم سمت سے فائر کئے گئے گولہ کے ٹکڑے لگنے سے علی بخش ولد احمد نامی ایک مقامی چرواہا زخمی ہوا جنہیں علاج کے لیے ٹیچنگ ہسپتال تربت منتقل کردیا گیا۔ 


دریں اثناء تربت روڈ حادثہ میں  زخمی ہونے والے ایک شخص کو ڈسٹرکٹ ٹیچنگ ہسپتال تربت لایا گیا جس کے سر اور پیٹھ پر چوٹیں آئیں تاہم ان کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

Post a Comment

Previous Post Next Post