بلوچستان لبریشن فرنٹ بی ایل ایف کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے جاری بیان میں کہاہے کہ سرمچاروں نےگذشتہ روز دس مئی کو ساڑھے پانچ بجے ضلع کیچ میں ڈنڈار کے علاقے مادگ قلات میں پاکستانی فوج کی چوکی پر حملہ کیا، جس سے دشمن فوج کو بھاری نقصان پہنچا ہے۔
انھوں نے کہاہے کہ سرمچاروں نے پہلے چوکی کی مورچہ پر موجود فوجی اہلکار کو اسنائپر سے نشانہ بنا کر ہلاک کیا۔ اس کے بعد چوکی کو راکٹوں اور خودکار بھاری ہتھیاروں سے نشانہ بنایا۔
بی ایل ایف اس حملے کی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔ یہ حملے بلوچستان کی آزادی تک جاری رہیں گے۔
