پنجگور: پاکستانی فوج کی چوکی پر راکٹوں سے حملہ کیا، بی ایل ایف



بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے جاری بیان میں کہاہے کہ  سرمچاروں نے چوبیس مئی کو شام آٹھ بجے پنجگور کے علاقے گچک میں کرک ء ڈل کے مقام پر قائم پاکستانی فوج کی چوکی پر راکٹوں اور خود کار ہتھیاروں سے حملہ کیا۔


حملے کے نتیجے میں قابض فوج کو بھاری جانی و مالی نقصان اُٹھانا پڑا ہے۔


بی ایل ایف اس حملے کی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔ بلوچستان کی آزادی تک یہ حملے جاری رہیں گے۔

Post a Comment

Previous Post Next Post