تربت: فورسز ہاتھوں مارے جانے والے پانچ نعشوں کی شناخت ہوگئی
بلوچستان کے ضلع کیچ کے مرکزی شہر تربت میں گذشتہ دنو پاکستانی فرنٹیر کور ( ایف سی ) کی جانب سے لیویز کے حوالے کی گئ 6 لاشوں میں سے پانچ کی شناخت عبدالصمد ولد عبدالرحیم سکنہ آواران، شاہ میر ولد شکر عرف سفر سکنہ کرکی تجابان، جاوید ولد بدل سکنہ کولوا شاپکول ، آسمی ولد دلوش سکنہ کولوا ڈنڈار، عارف ولد علی بخش سکنہ مسافر بازار آواران کے نام سے ہوئی ہے ۔
تاہم ایک نعش کی شناخت تاحال نہیں ہواہے ۔
آپ کو علم ہے گذشتہ روز پاکستان آرمی کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر نے دعویٰ کیا تھا کہ ہوشاپ میں ایک جھڑپ میں پانچ مسلح افراد مارے گئے ہیں بعد ازاں ان کی نعشیں لیویز تربت کے حوالے کی گئیں لیکن تاحال اس حوالے سے کسی مسلح تنظیم کی موقف سامنے نہیں آئی ہے ۔