پشین اور تربت میں دو بم دھماکے دو افراد زخمی



  پشین کلی کربلا میں پشتونخوامیپ کے رہنما سید لیاقت آغا کے گھر پر دستی بم سے حملہ اور فائرنگ کی گئی۔


 جس میں ان کے دو بیٹے شدید زخمی ہوگئے۔ ذرائع کے مطابق فائرنگ کرنیوالے لیاقت آغا کے بھتیجے کے قتل کیس میں اشتہاری ہیں۔


علاوہ ازیں تربت شہر میں زوردار دھماکہ کی آواز سنی گئی یے،تاہم  جگہ اور دھماکہ کی  نوعیت معلوم کی جارہی ہے  ۔ یہ بات پولیس تربت نے بتائی ہے ۔ 


آپ کو علم ہے اس سے قبل ہونے والے بم حملے  پاکستانی فورسز خفیہ ایجنسیوں کے کیمپ اور چوکیوں پر کئے جاتے رہے  ہیں ۔

Post a Comment

Previous Post Next Post