ناصر آباد: فورسز پر حملے میں دو اہلکار ہلاک دو زخمی کردیئے ، بی ایل ایف



بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے جاری بیان میں کہاہے کہ  سرمچاروں نے کیچ کے علاقے ناصر آباد میں پاکستانی فوج کی چوکی پر حملہ کرکے2 اہلکاروں کو ہلاک کردیا ہے۔


انھوں نے تفصیلات بتاتے ہوئے  کہاہے کہ سرمچاروں نے 6 مئی کو رات نو بجکر چالیس منٹ پر کیچ کے علاقے ناصر آباد بازار میں دشمن فوج کی چوکی پر راکٹوں اور خودکار بھاری ہتھیاروں سے حملہ کیا، جس سے 2 اہلکار ہلاک اور دو زخمی ہوئے ہیں۔ شدید حملے میں چوکی کے قریب موجود سولر سسٹم اور دوسری سازوسامان کو بھی نقصان پہنچا دیا  ہے۔


ترجمان نے کہاہے کہ حملے کے بعد حواس باختہ قابض فوج نے عام آبادی پر فائرنگ کی جس سے ایک شخص زخمی ہوا ہے۔


 بلوچستان لبریشن فرنٹ اس حملے کی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔ مقبوضہ بلوچستان کی آزادی تک قابض فوج پر حملے جاری رہیں گے۔

Post a Comment

Previous Post Next Post