پسنی، نامعلوم افراد پولیس اہلکار کے بھائی فش کمپنی کے منیجرآنل ابراہیم کوقتل کرکے اسکی نعش قبرستان میں اسکے والد کے قبر کے سرہانے رکھ کر فرارہوگئے ہیں ، یہ بات مقامی پولیس نے بتائی ہے ۔
پولیس کے مطابق مقتول کو ایک گولی دل کے قریب ماری گئی ہے جس سے اسکی موت ہوئی ہے،پولیس زرائع نے شک کی بنیاد پر بتایا کہ مقتول کو کسی دوسری جگہ قتل کرکے اسکی نعش کو اس کے مرحوم والد کے قبر کے سرہانے قبرستان میں لاکر رکھ دیا گیاہے اورقبرستان کے اندر مقتول کی موٹرسائیکل بھی پڑی ملی ہے ۔ جسے پولیس نے قبضے میں لے لیاہے ۔ پولیس کے مطابق نعش کے قریب گولی کے خالی خول یا کوئی دوسرئے شوائد نہیں ملے ہیں۔
خاندانی ذرائع کے مطابق مقتول گزشتہ روزشام سے لاپتہ تھا اور بارہا فون کرنے کے بعد بھی وہ کسی کی کال بھی وصول نہیں کررہا تھا۔