جیکب آباد میں ڈاکوؤں نے فائرنگ، کرکے دو پولیس اہلکار ھلاک کردیئے ،سیہون ٹیچر کے قتل کا معمہ حل، قاتل سگا چچا نکلا



جیکب آباد کندھکوٹ کے بخشاپور تھانہ کے حدود میں پولیس کے گشت کے دوران ڈاکوؤں نے حملہ کر کے دو پولیس اہلکاروں مقصود احمد اور ادب حسين کو قتل کر دیا جبکہ موبائل ڈرائیور صدام حسین فائرنگ سے زخمی ہو گئے ۔


 پولیس ذرائع کے مطابق پولیس نے علاقے کو گیرے میں لے کر ملزمان کی تلاش شروع کر دی جبکہ زخمیوں اور ھلاک پولیس اہلکاروں کو مقامی ہسپتال پہنچادیا گیا ہے



سیہون، نوجوان خاتون ٹیچر کے قتل کا معمہ حل، قاتل سگا چچا نکلا


سیہون میں پسندکی شادی کرنے والی خاتون ٹیچر کے قتل کا معمہ پولیس نے حل کر لیاہے ۔پولیس کے مطابق انکوائری میں نورین فاطمہ کے قتل کی تصدیق ہوگئی ہے،گرفتار ملزم محسن مہرکی نشاندہی پر لڑکی کا چچا جمن مہر بھی گرفتار کرلیا گیا ہے۔


پولیس کے مطابق نورین فاطمہ کو 6 روز قبل گھر میں گولیاں مار کر قتل کیا گیا تھا، نورین فاطمہ کے ورثاءنے واقعے کو خودکشی قرار دیا تھا۔


 25 سال کی سکول ٹیچر نورین فاطمہ چھپ کر نکاح کرنے کے بعد سے گھر پر ہی تھی، گھر والوں کو حقیقت بتائی تو قتل کردیا گیا

Post a Comment

Previous Post Next Post