بلوچستان کے علاقے گشکور سے مزید دو بھائیوں سراج اور مہران لاپتہ۔ اس حوالے سے سراج اور مہران کے اہلخانہ کا موقف سامنے آیا ہے کہ سراج اور مہران دونوں بھائیوں کو دو دن پہلے گیشکور فوجی کیمپ میں طلب کیا گیا۔ تب سے دونوں کا کوئی خیر خبر نہیں ہے ۔
علاقائی ذرائع کا کہنا ہے کہ سراج پہلے ہی آئی ای ڈی کا شکار ہو چکا تھا، جبکہ مہران متحدہ عرب امارات میں کام کر رہا تھا اور کام پر آیا تھا۔
اہلخانہ کی جانب سے اپیل کی گئی ہے کہ سراج اور مہران کے حوالے سے معلومات فراہم کی جائے اور انہیں بحفاظت بازیاب کیا جائے۔