قلات، زامران اور کولواہ میں حملوں کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں - بی ایل اے



بلوچ لبریشن آرمی ترجمان جیئند بلوچ نے جاری بیان میں کہا ہے کہ سرمچاروں نے قلات، زامران اور کولواہ میں تین مختلف حملوں میں قابض پاکستانی فوج کو نشانہ بنایا ہے اور ان  حملوں میں ایک دشمن اہلکار ہلاک اور پانچ زخمی ہوگئے ہیں ۔


انھوں نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہاہےکہ بی ایل اے کے سرمچاروں نے گذشتہ شب قلات کے علاقے منگچر میں قابض پاکستانی فوج کے مرکزی کیمپ کے حفاظتی چوکی پر گرنیڈ لانچر سے متعدد گولے داغے جس کے نتیجے میں چوکی پر موجود دو دشمن اہلکار زخمی ہوگئے جبکہ کیمپ کے اندر گولے لگنے سے دشمن کو مزید جانی و مالی نقصانات کا سامنا کرنا پڑا۔


اس طرح بی ایل اے کے سرمچاروں نے قابض فوج پر دوسرا حملہ زامران میں کیا۔جہاں آرچنان کوْر کے مقام پر قائم پوسٹ پر تعینات اہلکار کو بی ایل اے کے  اسنائپر شوٹر نے نشانہ بنایا جہاں   وہ موقع پر ہلاک ہوگیا۔


علاوہ ازیں کیچ میں کولواہ کے علاقے ڈنڈار میں آشال کے مقام پر قابض پاکستانی فوج کے کیمپ کو نشانہ بنایا ، اور کیمپ پر گرنیڈ لانچر سے متعدد گولے داغے جس کے نتیجے میں کم از کم تین دشمن اہلکار زخمی ہوگئے ،جبکہ دشمن فوج کو مالی نقصانات کا بھی سامنا کرنا پڑا۔


انھوں نے کہاہے کہ بلوچ لبریشن آرمی مذکورہ تینوں حملوں کی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔ اور اس عزم کو دہراتی ہے کہ قابض فوج کے مکمل انخلاء تک ہماری کارروائیاں جاری رہیں گے۔


Post a Comment

Previous Post Next Post