پنجگور تحصیل گچک کے علاقہ مک میں واقع پاکستانی فورسز کی چوکی پر مسلح افراد نے جمعہ کے روز تقریبا بارہ بجے راکٹ لانچرز اور دیگر ہتھیاروں سے حملہ کرکے انھیں جانی مالی نقصان پہنچاکر فرار ہوگئے ہیں ۔
باخبر ذرائع کا کہنا ہے کہ چوکی میں دیر تک دھماکوں اور فائرنگ کی آواز گونجتی رہی ہے ۔
آخری اطلاع تک اس حملے کی ذمہداری کسی مسلح آزادی پسند تنظیم نے قبول نہیں کی ہے ،مگر اس سے قبل تحصیل گچک میں ایسے حملوں کی ذمہداریاں آزادی پسند بلوچ مسلح تنظیم بلوچستان لبرییشن فرنٹ بی ایل ایف نے قبول کی ہے ۔
