مستونگ بازار میں شٹر ڈاون ہڑتال ھلاک پولیس اہلکار کے لواحقین کی جانب سے بازار کو بند کیا گیا ، جبکہ شال ڈرائیوروں نے سونا خان میں پولیس خلاف روڈ بند کردیا




مستونگ آر سی ڈی شاہراہِ بلاک 

پولیو ٹیم پر حملے میں ھلاک  ہونے والے اہلکار  شہزاد بنگلزئی کے ورثا کی جانب سے میت روڈ پر  رکھ کر احتجاج کیا گیا جبکہ دوسری جانب مستونگ بازار کو بھی  بند کرنے کی کال دے دی گئی ہے ۔  

   لواحقین قاتلوں کو فوری گرفتاری کرنے کا مطالبہ کر رہے ہیں ۔ 


علاوہ ازیں ٹرک ڈرائیوروں نے سونا خان تھانہ کے قریب شال  کراچی شاہراہ کو پولیس کی غنڈہ گردی کے خلاف بند کردیا اور مطالبہ کیا کہ پولیس ڈرائیوروں کو ناجائز تنگ کرکے زدوکوب کر رہے ہیں ۔ 


متاثرہ  ٹرک ڈرائیور وں کا کہنا ہے لکپاس سے انھیں پولیس نے شہر میں انٹری کی اجازت دی تھی جب وہ سونا خان پہنچے تو انھیں پولیس نے روک کر زدوکوب کردیا اور انکے کپڑے پھاڑ دیئے ۔


مظاہرین  نے حکام سے پولیس کے رویہ خلاف کاروائی کی اپیل کی ہے ۔

Post a Comment

Previous Post Next Post