منگچر: لاپتہ شاہان کی بازیابی کیلئے لواحقین نے روڈ بلاک کرکے دھرنا دے دیا



بلوچستان کے مستونگ کے علاقے منگچر میں لاپتہ شاہان بلوچ کے لواحقین نے ان کی بازیابی کیلئے روڈ بلاک کرکے دھرنادے دیا ۔


مقامی ذرائع کے مطابق شاہان بلوچ عرف شاہجہاں کو پاکستانی فورسز نے ایک سال قبل کورکی منگچرسے حراست میں لیکر جبری طور پر لاپتہ کیا تھا۔


شاہان بلوچ عرف شاہجہاں کے لواحقین ان کے بازیابی کیلئے جوہان کراس بازار میں مین آرسی ڈی شاہراہ بلاک کرکے دھرنا دے دیا ۔

دھرنے کی وجہ سے دونوں جانب سینکڑوں گاڑیاں اور ہزاروں مسافر پھنس کر رہ گئے ۔

Post a Comment

Previous Post Next Post