کوئٹہ ،سبی اور لسبیلہ میں فائرنگ دو افراد ھلاک پولیس اہلکار سمیت دو زخمی



کوئٹہ آج بروز ہفتہ چکی شاہوانی کے قریب نامعلوم مسلح افراد فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ہوگیا۔


ہلاک ہونے والے شخص کی شناخت تاحال نہ ہوسکی ہے ۔


ادھر سبی تلی روڈ پر دو گروپوں میں تصادم کے دوران شدید فائرنگ ، فائرنگ کے نتیجے میں ایک شخص ھلاک جبکہ دوسرا  شدید زخمی ہو گیا ۔ 


 فائرنگ کے واقع کی اطلاع ملتے ہی لیویز فورس موقع پر پہنچ گئی نعش اور زخمی کو سبی سول ہسپتال منتقل کردیا۔ 


 فائرنگ کے واقع میں ہلاک اور زخمی ہونے والے باپ بیٹے ہیں ۔ 


ادھر لسبیلہ میں  رات گئے بیلہ میں ڈیوٹی پر تعینات پولیس اہلکار پر نامعلوم افراد نے  فائرنگ کردی جس سے ایک  اہلکار شدید زخمی ہوا جسے  کراچی منتقل کیا گیا ۔ زخمی کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے ۔ مسلح افراد اہلکار کے سرکاری اسلحہ بھی ساتھ لے گئے ہیں  ۔

Post a Comment

Previous Post Next Post