کوئٹہ زرغون میں فورسز پوسٹ پر مسلح افراد کا حملہ تین اہلکاروں سمیت چار ھلاک



کوئٹہ   سے متصل زرغون کے علاقے میں مسلح افراد کے حملے میں پاکستانی فورسز کے تین اہلکار ہلاک ہوگئےہیں ۔ 


پاکستان فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر نے واقعہ کی تصدیق کرتے ہوئے میڈیا کو بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان کے علاقے زرغون میں پاکستانی فورسز کے چیک پوسٹ پر حملہ ہوا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں تین اہلکار ہلاک ہوئے ہیں جبکہ انہوں نے دعویٰ کیا ہے کہ فائرنگ کے تبادلے میں ایک حملہ آور بھی مارا گیا ہے۔


مذکورہ علاقوں میں بلوچ مسلح آزادی پسند تنظیمیں  متحرک ہیں تاہم اس حوالے سے کسی  تنظیم کیجانب سے کوئی بیان جاری نہیں ہواہے ۔

Post a Comment

Previous Post Next Post