میران شاہ خود کش دھماکہ، تین سکیورٹی اہلکاروں سمیت 4 ھلاک ،2 زخمی



میران شاہ: شمالی وزیر ستان کی تحصیل دتہ خیل میں خودکش دھماکے کے نتیجہ میں تین سکیورٹی اہلکاروں سمیت چار افراد ھلاک اور دو زخمی ہو گئے۔ جاں بحق ہونے والوں میں دوسکیورٹی اہلکار، ایک پولیس اہلکار اورایک سویلین شخص شامل ہے۔ جبکہ زخمی ہونے والوں میں ایک سکیورٹی اہلکار اورایک پولیس اہلکار شامل ہے ۔ 


ذرائع کے مطابق خودکش حملہ آور نے شمالی وزیر ستان کی تحصیل دتہ خیل میں لیاقت چیک پوسٹ کو نشانہ بنانے کی کوشش کی تاہم سکیورٹی اہلکاروں نے حملہ آور کو گیٹ پر ہی روک لیا اوراسی دوران خودکش حملہ آور نے خود کواڑالیا۔

Post a Comment

Previous Post Next Post