کچھی فائرنگ سے ایک شخص ھلاک خاتون زخمی، تربت نیوی ہسپتال میں ڈاکٹر کی عدم موجودگی خاتون ھلاک ہوگئی



کچھی تحصیل بھاگ کے گوٹھ ٹمکن B ایریا میں گھریلو ناچاکی کی بنا پر محمد اسحاق دھرپالی نے اپنے سگے چچا اللّٰہ ڈنہ دھرپالی کو  شاٹ گن سے فائر کر کے قتل کردیا  اور موقع سے فرار ہوگئے۔


ڈیرہ مراد میں چاند رات کو ہوا  فائرنگ ہوا ، جس کے نتیجے میں   آندھی گولی لگنے کے باعث خاتون شدید زخمی ہوگئی ،طبی امداد کے بعد لاڑکانہ منتقل کردیا گیا ۔ 


دریں اثناء تربت سنگانی سر تربت کی رہائشی حسینہ نامی شوگر کی مریضہ بہتر علاج نہ ہونے پر انتقال کرگئی۔ خاندانی ذرائع کے مطابق مریضہ کی شوگر ہائی ہونے پر گذشتہ  شام کو علاج کیلئے ٹیچنگ اسپتال تربت  پہنچائی گئی، جہاں مناسب علاج نہ ملنے پر خاندان نے انہیں بحریہ فورس تربت بیس میں موجود نیوی اسپتال  پہنچائی۔ جہاں  مخصوص ڈاکٹر کی عدم موجودگی باعث  واپس سول اسپتال منتقل کیا جارہاتھا کہ وہ انتقال کرگئی۔

Post a Comment

Previous Post Next Post