راولپنڈی: بارکھان بغاؤکے علاقہ سے تعلق رکھنے والے دو نوجوان ظہیر شاہ اور شہزاد جوکہ کزن ہیں راولپنڈی سے لاپتہ ہوگئے ہیں ۔
اہلخانہ کا کہنا ہے کہ وہ دونوں کافی دنوں سے راولپنڈی میں مزدوری کر رہے تھے، گذشتہ دو دن سے لاپتہ ہیں ۔
انھوں نے بیان میں تمام انسان دوست اور انسانی حقوق کی تنظیموں سے درخواست کی ہے کہ ان جوانوں کی بازیابی میں اپنا کردار ادا کریں۔
آپ کو علم ہے پاکستانی فورسز اور خفیہ ایجنسیاں بلوچ نوجوان مزدور ،طلبا ء غرض مختلف شعبہ ہائے سے تعلق رکھنے والے افراد کو شق کی بنیاد پر کہیں سے بھی کسی بھی وقت غیر قانونی حراست میں لیکر جبری لاپتہ کرتے رہتے ہیں ، ان سے کوئی پوچھنے والا نہیں ہے ۔
دریں اثناء پاکستانی فورسز ہاتھوں 19 اپریل 2016 کو اسپلنجی سے لاپتہ ہونے والے ڈاکٹر عبدالشکور ولد فتح علی بازیاب ہوکر اپنے گھر پہنچ گئے ہیں ۔