کوئٹہ بلوچ لاپتہ افراد کی بازیابی کیلئے قائم VBMP کی احتجاجی کیمپ کو 5019 دن ہوگئے, احتجاجی کیمپ میں اظہار یکجہتی کرنے والوں میں نیشنل پارٹی کے ظھیر بلوچ، عصمت اللہ سمیت دیگر لوگوں نے کیمپ آکر اظہارِ یکجہتی کی
اس موقع پر وی بی ایم پی کے وائس چیئرمین ماما قدیر بلوچ نے کہا کہ ہزاروں سال سے بلوچ جس سرزمین کے مالک رہے ہیں آج ان کیلئے زمین تنگ کر دی گئی، پاکستان کے ریاستی اداروں کو کہیں بھی کسی بلوچ قبائل کے درمیان چھوٹے سے اختلافات کی بھنک پڑ جاتی ہے وہ وہیں پہنچ جاتے ہیں اور جنگوں کو ہوا دیتے ہیں، بلوچ قبائل کو آپس میں الجھا کر دست و گریبان کرتے ہیں، لڑاؤ اور حکومت کرو کی پالیسی اپنائے ہوئے ہیں -
انہوں نے کہا کہ عید کے دن حسب معمول شام تین بجے بلوچ جبری لاپتہ افراد کے لواحقین کے ساتھ ملکر احتجاج کریں گے، جس میں تمام لاپتہ افراد کے لواحقین سمیت بلوچ قوم اور انسانیت پسند حضرات سے گزارش کرتے ہیں کہ وہ اس احتجاجی عمل میں شریک رہیں،
عید خوشیوں کا ایک تہوار ہے جس میں ساری مسلم دنیا خوشیاں مناتی ہے لیکن بلوچ ماؤں بہنوں لاپتہ افراد کے بچوں کیلئے کوئی خوشی معنی نہیں رکھتی جب تک انکے پیارے گھر نا لوٹیں گے، ان کیلئے عید کا چاند تب نکے گا جب انکے پیارے ریاستی زندانوں سے آزاد صحیح سلامت لوٹیں گے -