خضدار: فورسز ہاتھوں دو افراد جبری لاپتہ



بلوچستان کے ضلع خضدار سے پاکستانی فورسز اور خفیہ اداروں  نے گذشتہ رات نو بجے کے وقت جعفر آباد کے مقام سے دو افراد جاوید زہری ولد میر حسن زہری اور علی حسن زہری ولد غلام نبی زہری کو اس وقت حراست میں جبری لاپتہ کردیا  جب وہ دونوں  جاوید زہری کے دکان میں بیٹھے ہوئے  تھے۔


علاقائی ذرائع نے بتایا ہے کہ جاوید زہری زمینداری اور دکانداری کرکے اپنا گذر بسر  کررہا تھا جبکہ وہ جبری طور پر لاپتہ و بعد ازاں نوشکی میں سی ٹی ڈی کے جعلی مقابلے میں قتل ہونے والے تابش زہری کے کزن ہیں ۔

Post a Comment

Previous Post Next Post