اوتھل مکران کوسٹل ہائی وے پر پھور کے قریب ہفتے کے روز خونی شاہراہ کوسٹل ہاوے پر ٹرک نمبرTLX. 051 اور موٹر سائیکل میں تصادم کے نتیجے میں موٹر سائیکل سوار اللہ بچایا ولد محمد یوسف سکنہ پھور لیاری ھلاک جب کہ چچا میاں ولد خدا بخش سکنہ پھور لیاری نامی شخص زخمی ہوگئے۔
نعش اور زخمی کو ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال اوتھل منتقل کردیا دیا۔جب کہ لیاری پولیس نے ٹرک ڈرائیور نورولی ولد حضرت علی سکنہ لنڈی کوتل خیبرایجنسی کو ہراست میں لے کر تفتیش شروع کردی ۔
شال جوائنٹ روڈ بے نظیر پل پر ویگن کی چھت سے گر کر ایک شخص ھلاک ہوا ۔ میت ایدھی ایمبولینس کے زریعے سول ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے ۔
شال سریاب روڈ رضا محمد سٹریٹ ریلوے لائن کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص ھلاک ہوگئے ،جس کی
شناخت نادرولد عبدالقیوم عمر 20 سال قوم بنگلزئی سے ہوا ہے ۔
ادھر ضلع کیچ کے علاقے تربت میں گزشتہ روزعلی آباد کوشقلات کا نوجوان رہائشی فیصل اسحاق کے کندھے پر گولی لگنے سے زخمی ہوا ہے ۔ پولیس ذرائع کے مطابق فیصل شکار کیلئے گیا تھاکہ شارٹ گن لگنے سے زخمی ہوگیا ۔
جبکہ بل نگور دشت کا بزرگ رہائشی سید محمد ولد بہرام سر پر پتھر لگنے سے شدید زخمی ہوگیا ، جنھیں ابتدائی طبی امداد ٹیچنگ اسپتال تربت پھر کراچی منتقل کردیا گیا ، لیویز کے مطابق سید محمد سڑک کے کنارے کھڑا تھاکہ تیزرفتار گاڑی گزر رہی تھی کہ پتھر پسل کر انھیں لگا ۔