جوائنٹ ایکشن کمیٹی جامعہ بلوچستان کے زیرا ہتمام تنخواہوں کی عدم ادائیگی کیخلاف بی اے بی ایس سی کے امتحانات کے بائیکاٹ کا اعلان۔

 


جامعہ بلوچستان کے ملازمین کو گزشتہ دو مہینوں سے تنخواہوں کی عدم ادائیگی، زیر التوا پروموشن، آپ گریڈیشن ، ٹائم اسکیل کیسز، یونیورسٹیز ایکٹ میں ترمیم،  جامعہ کے باڈیز میں ایسوسی ایشنز کے نمائندگی جامعہ کو درپیش مالی اور انتظامی بحران پر جوائنٹ ایکشن کمیٹی جامعہ بلوچستان نے اپنے احتجاجی تحریک کو مزید وسعت کے ساتھ  تمام دفاتر،  کلاسسز ٹرانسپورٹ کو مکمل طور پر  بند اور بی اے بی ایس سی کے امتحانات کا مطالبات کی منظوری تک بائیکاٹ کا اعلان کیا ہے


 جامعہ کے تمام اساتذہ کرام،  آفیسرز  اور ملازمین سے گذارش ہے کہ وہ احتجاج کو کامیاب بنائیں۔


مزید براں جوائنٹ ایکشن کمیٹی جامعہ بلوچستان کے فیصلے کے مطابق  جامعہ کے زیر انتظام سب کیمپسسز مستونگ،  پشین ، خاران اور قلعہ سیف اللہ کے ساتھ کیسواب اور یونیورسٹی لاء کالج  بھی ہر قسم کے سرگرمیوں کے لئے بند رہیں گے ۔



Post a Comment

Previous Post Next Post