واشک: راغے بلوچ آباد میں پاکستانی آرمی چوکی پر حملہ کیا ہے۔ بی ایل ایف



بلوچستان لبریشن فرنٹ بی ایل ایف کے  ترجمان میجر گہرام بلوچ نے جاری بیان میں کہاہے کہ سرمچاروں نے واشک کے علاقے راغے میں بلوچ آباد میں قائم پاکستانی فوج کی چوکی پر 25 مارچ کو شام سات بجکر تیس منٹ پر اسنائپر ، راکٹوں اور خودکار بھاری ہتھیاروں سے حملہ کردیا  جس کی ذمہداری قبول کرتے ہیں ۔ 


انھوں نے کہاہے کہ مزکورہ حملے میں  سرمچاروں نے ایک فوجی اہلکار کو اسنائپنگ حملے میں  نشانہ بناکر ہلاک کردیا جس کے بعد   راکٹ لانچروں  اور بھاری ہتھیاروں سے چوکی پر  حملہ آور ہوگئے ۔ جس سے  دشمن پاکستانی فوج کو بھاری جانی و مالی نقصان پہنچا ہے۔


انھوں نے کہاہے کہ  قابض فورسز پر حملے مقبوضہ بلوچستان کی آزادی تک جاری رہیں گے۔

Post a Comment

Previous Post Next Post