بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے جاری بیان میں کہاہے کہ سرمچاروں نے آج 6 مارچ بروز پیر سہ پہر تین بجکر چالیس منٹ پر کیچ کے مرکزی شہر تربت کے علاقے ڈنْک میں قابض فوج کے قافلے کو اْس وقت ریموٹ کنٹرول کے ذریعے بم حملے کا نشانہ بنایا جب وہ تربت کے مرکزی کیمپ سے نکل کر ڈی بلوچ کی جانب جارہی تھی۔
انھوں نے کہاہے کہ بم حملے میں گاڑی کا اگلا حصہ مکمل تباہ ہوا اور گاڑی میں سوار پانچ اہلکار ہلاک اور چار زخمی ہوئے۔ حملے کے بعد حواس باختہ فورسز نے کافی دیر تک عام آبادی پر فائرنگ کیا۔ اسی طرح اپنے نقصانات کو چھپانے کیلئے دشمن فوج نے اس روڈ کو دو گھنٹے تک آمدورفت کیلئے مکمل طور پر بند کیا۔
ترجمان نے کہاہے کہ پاکستان فوج کے ترجمان آئی ایس پی آر بھی اپنی ہلاکتوں اور نقصانات کو چھپانے اور شکست خوردہ فوج کو جھوٹی تسلی دینے کیلئے صرف اس وقت میڈیا کے سامنے آتا ہے یا ایک خبر جاری کرتا ہے ، جب کوئی سرمچار شہید ہو تاہے ۔ حالانکہ بلوچ فرزند بلوچستان کی دفاع میں شہید ہونے پر فخر کرتے ہیں اور ہم اسے کسی سے نہیں چھپاتے کیونکہ ہم جانتے ہیں کہ ہم حق اور سچائی کیلئے لڑ رہے ہیں۔
انھوں نے کہاہے کہ بلوچستان لبریشن فرنٹ اس حملے کی ذمہ داری قبول کرتی ہے،یہ حملے بلوچستان کی آزادی تک جاری رہیں گے۔