بلوچستان لبریشن فرنٹ کے سرمچاروں نے، ہوشاپ میں فوج کی کشتی ٹیم اور تربت کے علاقے چاہ سر میں فوجی چوکی پر دستی بم سے حملہ کرکے دشمن کو نقصان پہنچایا۔یہ بات بی ایل ایف کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے جاری بیان میں کہی ہے ۔
انھوں نے کہاہے کہ آج صبح دس بجے کیچ کے علاقے ہوشاپ،تنک میں سرمچاروں نے گھات لگا کر دشمن پاکستانی فوج کے پیدل گشتی ٹیم پر جدید ہتھیاروں سے حملہ کیا،جس سے دو اہلکار موقع پر ہلاک اور تین زخمی ہوگئے ۔
انھوں نے کہاہے کہ سرمچاروں نے دو مارچ کو کیچ کے مرکزی شہر تربت کے علاقے چاہ سر کراس میں قائم فوجی چوکی پر ہینڈ گرنیڈ سے حملہ کیا،دستی بم چوکی کے اندر گرا جس سے قابض فوج کو نقصان پہنچا ہے۔
بلوچستان لبریشن فرنٹ ان حملوں کی ذمہ داری قبول کرتی ہے،قابض فورسز پر حملے مقبوضہ بلوچستان کی آزادی تک جاری رہیں گے۔