بلوچستان لبریشن فرنٹ بی ایل ایف کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے جاری بیا ن میں کہاہے کہ شہید یحییٰ بلوچ اور شہید شعیب بلوچ کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں ۔
انھوں نے کہاہے کہ ستائیس فروری کو شام پانچ بجے کیچ کے علاقے شہرک کی پہاڑیوں میں دو سرمچاروں یحییٰ بلوچ اورشعیب بلوچ کا پاکستانی فوج اور مقامی ایجنٹوں سے اُس وقت سامنا ہوا جب وہ بہترم دروازگ کور (ندی) کی پہاڑیوں میں گشت پر تھے۔
انھوں نے کہاہے کہ یہ جھڑپ ڈیڑھ گھنٹے تک جاری رہی ،جس میں قابض فوج کے کئی اہلکار اور مقامی ایجنٹ ہلاک اور زخمی ہوئے ،جبکہ مادر وطن کی دفاع میں بی ایل ایف کے دونوں سرمچار شہید ہوگئے ۔
ترجمان نے کہاہے کہ شہید لیفٹیننٹ یحییٰ عرف سِکے ولد رحیم بخش سکنہ شاپْک زمانہ طالب علمی سے بلوچ قوم پرستی کے سیاست میں سرگرم تھے۔
انہوں نے 2014 سے مسلح جدوجہد شروع کیا اور شہادت تک بلوچ وطن کی آزادی کیلئے خدمات سرانجام دیتے رہے۔
شہید شعیب عرف ودار ولد دلسرد سکنہ شہرک اگست 2021 سے بی ایل ایف کی پلیٹ فارم سے مسلح جدوجہد میں شامل ہوئے ۔ انہوں نے مختصر عرصے میں اپنی محنت اور لگن کی وجہ سے تنظیم میں اہم کارنامے سرانجام دیتے رہے ۔