مکران کوسٹل ہائی وے پر حادثہ ، ایک شخص ہلاک، کوئلہ مائن بیٹھ جانے سے دو مزدور پھنس گئے



 مکران کوسٹل ہای وئے بھمبور کراس پر کراچی سے گوادر جانے والی مسافر کوچ کامخالف سمت سے آنے والے ٹرالر سے تصادم ہوگیا ۔


تصادم کے نتیجے میں ایک 19 سالہ نوجوان عامر ولد شبیر قوم سکنہ بالیچا ضلع تمپ موقع پر ہی ہلاک جبکہ نصراللہ کاکڑ ولد محمد قاسم کاکڑ سکنہ خروٹ آباد کوئٹہ نامی شخص زخمی ہوگیا۔

نعش اور زخمی کو ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال اوتھل منتقل کر دیا گیا ہے 


دریں اثناء  ضلع ہرنائی کے علاقے تحصیل شاہرگ میں کول مائن بیٹھ جانے سے دو کان کن پھنس گئے ہیں ۔بتایا جارہاہے کہ  ژڑ ایریا عبدالمالک کے کول کمپنی کامیاب کول کمپنی میں پیٹی ٹھیکدار عبدالنبی کا کول مائن بیٹھ جانے سے دو کانکن خالقداد ولد شیرجان قوم خروٹ سکنہ تحصیل شاہرگ اور حمیداللہ ولد حسین خان قوم خروٹ سکنہ تحصیل شاہرگ لیز کے اندر پھنس گئے۔


پھنسے ہوئے مزدوروں کو نکالنے کے لئے انسپکٹر آف مائنز شاہرگ شاہ موسم اور ریسکیو ٹیمیں اور پی ایم ڈی سی انجینئر حسین ہارون اور پی ایم ڈی سی کے ریسکیو ٹیموں کی جانب سے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔


ریسکیو ٹیموں کا کہنا ہے۔ کہ کان میں پھنسے دونوں مزدور زندہ ہیں۔ جنہیں نکالنے کے لئے سخت کوششیں جاری ہیں۔

Post a Comment

Previous Post Next Post