کراچی سندھ کے کچے کے ڈاکووں کی جانب سے مغویوں کی بیویوں اور بیٹیوں کو زیادتی کا نشانہ بنائے جارہاہے یہ انکشاف آج سندھ کے اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل نے سندھ ہائیکورٹ سکھر بینچ کے سامنے کیا۔
انھوں نے بتایا کہ ڈاکووں مغویوں کی کمسن بچیوں اور بیویوں کو بلاکر زیادتی کرکے فلمیں بناکر ڈارک ویب پر فروخت کر رہے ہیں، اس کام میں بااثر افراد بھی ملوث ہیں۔
اس موقع پر جسٹس صلاح الدین پنہور نے ریمارکس دیے کہ عام مغوی رہائی کے بعد بتاتا ہے کہ فلاں وزیر کے پی اے نے پیسے لیکر رہائی دلوائی، آپ نے نشاندہی کرنی ہے کہ ڈاکووں کی سہولت کاری کون کرتا ہے۔؟
آئی جی سندھ نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ پولیس آفیسرز بھی ڈاکووں سے ملے ہوئے ہیں ۔