بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے جاری بیان میں نادرا آفس پر حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا کہ
بی ایل ایف کے سرمچاروں نے آج جمعرات کے روز بارہ بجے کیچ کے علاقے دشت،بل نگور میں پاکستانی نیشنل ڈیٹابیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) کے آفس کو نذر آتش کردیا اور سیکورٹی اہلکار کو حراست میں لیا۔
انھوں نے کہاہے کہ آفس اوقات ہونے کی وجہ سے نادرا آفس میں لوگوں کا بھیڑ تھا، مگر عوام کا خیال رکھتے ہوئے سرمچاروں نے تمام ریکارڈ اور کمپیوٹرز کو نذر آتش کرکے وہاں سیکورٹی پر موجود خلیل ولد سمند نامی شخص کو حراست میں لینے کے ساتھ اسکے پاس موجود پستول کو ضبط کرلیا۔ بعد میں بلوچ ہونے کے ناطے اسے جلد ہی چھوڑ دیا گیا۔
انھوں نے کہاہے کہ مقبوضہ بلوچستان کی آزادی تک بی ایل ایف کے حملے فورسز اور سامراجی منصوبوں پر جاری رہیں گے۔