شال جناح روڈ پر مسافر بس بریک فیل ہونے کی سبب گاڑیوں پر چڑھ گئی ، جس کے نتیجے میں ایک خاتون سمیت تین افراد ھلاک ہوگئے جبکہ درجنوں گاڑیوں کو نقصان پہنچا ۔
ھلاک افراد شال ایئرپورٹ روڈ کے رہائشی بتائے جارہے ہیں ،جن کی شناخت تاج محمد ،14 سالہ یاسر اور نامعلوم الاسم خاتون کے نام سے ہوئی ہے ۔
آپ کو معلوم ہے شال میں اکثر لوکل بسیں پرانے ہوچکے ہیں ، وہ روڈوں پر چلنے کے قابل نہیں ہوتے، مگر مقامی انتظامیہ کی ملی بھگت سے سڑکیں تنگ ہونے کے باوجود انھیں روڈوں پر لایا جاتا ہے ۔ جس کا خمیازہ عوام کو جانی اور مالی شکل میں ادائیگی کرنا پڑتاہے ۔